ایس ای سی پی میں جنوری 2025ء کے دوران 3 ہزار 442 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، گزشتہ سال کے پہلے مہینے کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد اضافہ ہوا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) اعلامیہ کے مطابق جنوری 2025ء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ 652 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، تجارت کے شعبے میں 463، خدمات کے شعبے میں 411 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات میں 311، سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 242، خوراک اور مشروبات کی 152 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جبکہ صحت اور فارماسوٹیکل کی 233 کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی میں ایندھن اور توانائی میں 81، تعلیم کے شعبے میں 124 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، کان کنی میں 119، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزمنٹ میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، کارپوریٹ فارمنگ سیکٹرز کی 73 نئی رجسٹریشنز شامل ہوئیں۔