خیبرپختونخوا میں نام نہاد ترقی پر عوام کا کہنا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت آئے روز دھرنوں اور بدامنی کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، گزشتہ ایک دہائی سے خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدوں کے تحت کھلواڑ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
عوام نے مزید کہ آئے روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صوبائی حکومت کیخلاف دھرنوں کے ذریعے عوام سڑکوں پر نکل آتے ہیں، ایک طرف آئی سی سی چیمپینز ٹرافی اور پاکستان کی عالمی کرکٹ میزبانی جبکہ دوسری طرف انتشاری ٹولے کی اس موقع پر دھرنوں اور احتجاج کی دوبارہ کال سامنے آگئی ہے۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کے من گھڑت ترقی کے بیانیے کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس ملک میں ترقی دیکھنا نہیں چاہتے اور بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، اب تک اس صوبے میں کوئی نمایاں ترقی یا میگا پروجیکٹ نہیں بنایا گیا، یہاں کسی کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، ہم صرف انصاف کے نام پر باتیں سن رہے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دھرنوں میں ماہر ہیں اور حکومتی خزانے سے پیسے خرچ کرتے ہیں جبکہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر رہے، صوبے میں ایک دہائی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے باوجود دھماکوں میں کمی نہ آسکی اور معصوم و نہتے شہری ان دھماکوں میں شہید ہورہے ہیں۔
عوام نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اب تک خیبرپختونخوا کی عوام کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا، اس صوبے کے عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی اور بربادی کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج تک کسی بھی ایم پی اے نے آکر ہمارے مسائل نہیں سنے اور نہ ہی ان کا کوئی حل پیش کیا۔
عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے نوکریاں اپنے ہی لوگوں میں تقسیم کر دیتے ہیں، جبکہ عوام کیلئے کچھ بھی نہیں چھوڑتے، اب اس ملک میں انٹرنیشنل ایونٹ ہورہا ہے، کرکٹ کھیلنے کیلئے کھلاڑی باہر سے آئیں گے اور پی ٹی آئی نے پھر دھرنوں کی کال دے دی، جب بھی ملک میں کوئی اچھا کام ہورہا ہو یا کوئی وفد بیرون ملک سے آرہا ہو، یہ لوگ فوراً احتجاج کی کال دے دیتے ہیں۔
عوام نے مزید کہا کہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے کیونکہ ان کے عزائم ملک دشمنی پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی والے نہ خود کچھ اچھا کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو اس ملک کیلئے کچھ اچھا کرنے دیتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال دینا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
عوام نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے جبکہ عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جارہا، پی ٹی آئی والوں نے اس صوبے اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔