زرعی شعبہ کو رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 1.266 ٹریلین روپے کے قرضے فراہم کئے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرض کی سہولت حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی تعداد 2.86 ملین تک بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قرضوں کا حجم 2.216 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا۔