بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، دفاع کیلئے بجٹ میں 78 ارب ڈالر رکھنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی پیداوار کا 8 فیصد ہے، نئے طیاروں کے حصول کیلئے 5.6 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں جبکہ نیوی کی صلاحیت بڑھانے پر بھارت 2.8 ارب ڈالر خرچ کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، چین اور روس کے بعد بھارت دفاعی بجٹ پر سب سے زیادہ خرچ کرنیوالا چوتھا بڑا ملک ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی 8 کروڑ سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔