پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موٹر سائیکل سواروں کی رفتار مانیٹر کرنے اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک یقینی بنانے سمیت خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام اضلاع میں سیف سٹی کیمروں اور اسپیڈ گنز کی مدد سے رفتار مانیٹر کی جائے گی جبکہ رفتار حد میں رکھنے کیلئے مزید اسپیڈ گنز بھی خریدی جائیں گی۔