راولپنڈی میں والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے تھانہ دھمیال کی حدود میں والدین کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے ملزم محمد وسیم کو جرم ثابت ہونے پر 2 بار عمر قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
رپورٹ کے مطابق جون 2022ء میں مجرم وسیم نے گھریلو رنجش پر والدین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، جس کا مقدمہ مقتولین کے دوسرے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جیل انتظامیہ کو بھجوادیئے۔