راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی دس دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر و لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے سماء کے معروف پروگرام میرے سوال اینکر ابصارعالم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کے لیے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینِر رہنماء و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو آٹھ فوری کو بھی آ کر دیکھ لیں ۔