60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا لاہور میں انعقاد کیا گیا
60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی،چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا،پاکستان آرمی کی ٹیم نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا،یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔
پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے،پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 7 کے 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی،پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی۔