وفاقی وزرات داخلہ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
وزارت داخلہ کےسابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر شہزاد اکبر اور ملک ریاض سمیت چارملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں،اشتہاری ملزمان میں ملک ریاض،علی ریاض،شہزاد اکبر اور فرح شہزادی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارتِ داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر پاسپورٹ منسوخ کیے،نیب نے 28 جنوری کو پاسپورٹ منسوخ کے لیے خط لکھا تھا۔