پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تحریک انصاف نےآٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کی درخواست ڈی سی آفس لاہورمیں جمع کرا دیپی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی ،درخواست میں آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھاکہ آٹھ فروری کوعوام کا مینڈیٹ چوری کیاگیا،اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانےکی اجازت مانگی ہے،ہرجماعت کو مینارپاکستان پر جلسےکی اجازت مل جاتی ہے،ہمیں کیوں نہیں، جب بھی جلسے اور احتجاج کی کال دی جاتی ہے تو دفعہ ایک سو چوالیس لگا دی جاتی ہے۔عالیہ حمزہ نےکہا کہ اگر اجازت نہیں ملتی تو بھی پورے ملک میں یوم سیاہ منائیں گے اورقانونی راستہ اپنائیں گے
انتظامیہ نےاجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا،ذرائع کےمطابق جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئےقیادت نے ہدایت جاری کردیں ہیں
دوسری جانب حکومت نےاپوزیشن کے مطالبات کا جواب اسپیکرقومی اسمبلی کو بھجوا دیا،جس میں بانی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر قانونی اور عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا گیا،جبکہ جوڈیشل کمیشن کے بجائے خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی۔