آزادکشمیر کا موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی۔
وادی نیلم کےبالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہےجبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا گئے ہیں،محکمہ موسمیات کےمطابق آج بارش کا امکان ہے۔
آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنےکا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔