پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔
افغانستان کے خلاف میچ کے بعد بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شکست سے ٹیم کو دکھ ہوا، ہمارا ٹوٹل اچھا تھا لیکن باؤلنگ میں ہم اچھا نہیں کرسکے کیونکہ ہمارے سپنرز مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے۔ ورلڈ کپ میں اگر آپ کسی ایک شعبے میں بھی کمزور ہیں تو میچ میں واپسی ممکن نہیں ہو سکتی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ٹوٹل اچھا تھا اور اس کے دفاع میں ہم نے باؤلنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی لیکن ہم وکٹیں نہ لے سکے اس کا سارا کریڈٹ افغانستان بلے بازوں کو جاتا ہے، ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بھی پچ سپنرز کو سپورٹ کر رہی تھی، افغانستان کے بلے بازوں پر کوئی دبائو نہیں تھا۔ بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شکست کے بعد دباؤ میں رہنے والی بات درست نہیں ہے، کرکٹ ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ کے باقی تمام میچوں میں کامیابی حاصل کریں۔