آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سال 2024 کی ٹرافی جیتنے والے ہندوستانی آف فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کو ’سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ‘ سے نوازدیا گیا ۔
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ایوارڈز میں سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر سے نوازا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسپریت بمراہ، جنہوں نے کھیل کے سب سے طویل اور مختصر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی، نے نامزد دیگر امیدوار ٹریوس ہیڈ، جو روٹ اور ہیری بروک کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ بمراہ بھارت کے پانچویں کھلاڑی ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز راہول ڈریوڈ (2004)، سچن ٹنڈولکر (2010)، روی چندرن ایشون (2016)، اور ویرات کوہلی (2017، 2018) میں مل چکا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بمراہ نے 900 پوائنٹ کا سنگ میل عبور کیا اور 2024 کے اختتام پر 907 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی بولرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔بمراہ 200 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے سب سے تیز بھارتی فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں ، اور ان کا بولنگ ایوریج 20 سے بھی کم رہا، جو تاریخ میں سب سے بہترین ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ:بمراہ نے بھارت کی 17 سال بعد ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے 15 وکٹیں حاصل کیں، اوسط 8.26 اور اکانومی صرف 4.17 رہی۔ ان کی کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بالادستی: بمراہ نے 2024 میں 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی بولر کے لیے سب سے زیادہ تھیں۔ انہوں نے بارڈر-گواسکر ٹرافی میں پانچ میچز میں 32 وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی جیتا۔