بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانےکی ہدایت کردی۔
تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں آج مولانا فضل الرحمٰن سے ملے گا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کرینگے،
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفدمولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا کہتےہیں مولانافضل الرحمٰن کوتحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیں گے،مولانا فضل الرحمٰن سے پی ٹی آئی رہنماحسین یوسفزئی نےبھی گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔حسین یوسفزئی نےمولانا فضل الرحمٰن کوبانی پی ٹی آئی کاپیغام پہنچایا۔