اوگرا نے کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروری سے کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمت تبدیل کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 3500 روپے مقرر کی گئی ہے البتہ گھریلو صارفین ، اسپیشل روٹی تندور اور کمرشل کیلئے گیس کی قیمت برقرار رہے گی۔
سی این جی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کیلئے بھی گیس کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گزشتہ روز کیپٹو پاور کیلئے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دی تھی۔