وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پنجاب میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلا سود قرض جاری کردیا گیا، مختصر مدت میں پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کرائیں گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کچھ عرصہ اپنی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کیلئے غریب افراد کو بلا سود قرض کی فراہمی کیلئے پورٹل قائم کیا گیا۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر مختصر مدت میں 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں، دو فیز میں اب تک 9 ہزار افراد کو بلاسود قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند ماہ میں پنجاب میں مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا جو ایک مفرد ریکارڈ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5 ہزار افراد کو قرض جاری کیا گیا یہ پانچ ہزار گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی کے مراحل میں ہیں جبکہ فیز 2 میں تین ہزار سے زائد افراد کو قرض دیا گیا، جن سے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درخواستوں کی تصدیق 3 غیر جانبدار مائیکرو فنانس ادارے کررہے ہیں، وزیراعلیٰ کے حکم پر ایک سال میں ایک لاکھ، 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، اپنی چھت، اپنا گھر سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت ہو۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا، منصوبے کے مکان دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے جیسے اپنا ہی گھر بن رہا ہو، 15 لاکھ قرض لینے والے 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار قسط میں اصل زر ادا کریں گے۔