آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، پاکستان کی سعدیہ اقبال بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، بھارت کی 3، جنوبی افریقا کی 2، پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آئر لینڈ کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ٹیم آف دیا ایئر میں جنوبی افریقا کی لورا وولوارٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، نیت شیور برنٹ، میلی کر، ریچا گھوش، میری زین کیپ، اورلا پریڈرگاسٹ، دیپتی شرما اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔
گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کیا تھا، جس میں انگلینڈ سے 3، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے دو 2 جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان سے کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی تھی۔