وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے ملاقات کی۔ پاور ڈویژن اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے توانائی اویس خان لغاری نے عالمی بینک کو سمارٹ میٹرنگ کی تنصیب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیربرائے توانائی اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی سہولت پیکج کی وجہ سے طلب میں سات فیصد اضافہ ہواہےاسمارٹ میٹرنگ سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا غیرمنصفانہ لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرز گھریلو اور گرڈ سطح پر نصب کئے جا رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنےآئے ہیں ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جلد نجکاری کی لسٹ میں آرہی ہیں سی پی پی اے اب مزید کوئی معاہدے کرنے کی مجازنہیں ہوگی۔
عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر نے پاورڈویژن میں اصلاحات کی تعریف کی اورملاقات میں پاور ڈویژن اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تبادلہ خیال بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔