انسداد دہشت گردی عدالت نے چار اکتوبر احتجاج کیس میں زین قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے زین قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
درخواست ضمانت ملزم اور وکیل صفائی کی عدم حاضری اور عدم پیروی پر خارج کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء زین قریشی کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر ملزم زین قریشی اور ان کے وکیل صفائی عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
زین قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔