ٹریفک پولیس لاہور نے موٹرسائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دیدیا، قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
موٹرسائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا- موٹرسائیکل پربیٹھے دونوں افراد کےلئے ہیلمٹ لازمی عمل درآمد نہ کرنے والوں کاچالان ہوگا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے لاہور میں نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے، ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی۔
چیف ٹریفک آفیسر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار خاص طور پر آن لائن بائیک رائیڈرز دوسرا ہیلمٹ خریدنے کو جیب پر بوجھ قرار دیتے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثات میں ہیڈ انجری کے باعث اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی لانا ہدف ہے جس کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔