پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی ) کےاجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تجاویز کی توثیق کی گئی ہےخیبرپختونخوا اوروفاقی حکومتوں سے اے پی سی کی تجاویز پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ای سی سی اجلاس میں قرارداد میں کُرم کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہےاورامن کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ای سی سی اجلاس میں پیش ہونے والی قرار داد کے متن کے مطابق کرم کے علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل کیلئے راستوں کو فوری طور پر کھولا جائے، قرارداد میں حکومت پی پی پی معاہدے کے تحت پنجاب اوروفاق میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ بھی کیا گیا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا متنازعہ نہروں کی تعمیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
قرار داد متن کے مطابق11 ماہ سے التوا کا شکار مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے، متنازع نہروں کا معاملہ فوری مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے پی ڈبلیو ڈی، یوٹیلٹی اسٹور سمیت دیگر اداروں میں مزدور دشمن اقدامات پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے قرارداد میں حکومت کی زرعی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی ہےکسانوں کو کسی بھی قسم کی امداد نہ ملنا باعث تشویش ہے،وفاقی حکومت بلوچستان میں متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئےفوری فنڈزجاری کرے،پی پی پی سی ای سی کی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ہونے والی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کے اجلاس میں کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خودارادیت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے گلگت بلتستان کے عوام کے حق ملکیت کے مطالبے پر عمل درآمد کیا جائے۔