انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، نوٹس سرکاری وکیل کی جانب سے شکایت پر جاری کیا گیا، مشال یوسفزئی سے کل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سرکاری وکیل کی شکایت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی نے لائسنس معطل ہونے کے باوجود وکالت نامے پر دستخط کرکے سنگین پیشہ ورانہ بددیانتی کا ارتکاب کیا، تحریری دستاویزی ثبوت کو زبانی دعوے سے رد نہیں کیا جاسکتا۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ پروفیشنل مس کنڈکٹ پر آپ کا معاملہ لائسنس منسوخی کیلئے بار کونسل کو کیوں نہ بھیجا جائے، لائسنس معطلی کا معاملہ چھپانے پر آپ کخلاف فوجداری کارروائی کیوں نہ کی جائے؟َ۔
عدالت نے کہا کہ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر تصور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کچھ موجود نہیں، جواب داخل نہ کرانے پر عدالت معاملے کو قانون کے مطابق آپ کی غیرموجودگی میں بھی آگے بڑھائے گی۔