انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔