نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی آئی اے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔
اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزرا شمشاد اختر، فواد حسن فواد، مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقاعدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل اور نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔