او جی ڈی سی ایل نے کنر آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کنر آئل فیلڈ میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ میں تیل کی 1160 بیرل یومیہ پیداوار کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ای ایس پی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔