انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوکر 278.56 روپے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.85 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر نے اہم کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا اور پچھلے دو دنوں کی طرح تقریباً سست روی کا شکار رہا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 29 پیسے کی کمی سے 278.56 روپے رہی۔
آئندہ ہفتے کئی ممالک کے مرکزی بینکوں کے پالیسی فیصلے متوقع ہیں، جن میں جاپان، امریکا اور یورپی مرکزی بینک شامل ہیں۔
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اور چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر یورپی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔