پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تیزی میں بدل گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ پلٹا کھا گئی، مندی کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس جمعرات کو اختتام پر 594 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار شروع ہوتے ہی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ایس ایکس میں کچھ ہی دیر بعد مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور انڈیکس میں 185 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال نہ رہ سکی۔
تاہم دوپہر میں ایک بار پھر مندی مثبت رجحان میں بدل گئی جو اختتام تک جاری رہا اور انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کو پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 37 کروڑ 40 لاکھ 94 ہزار 135 شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی کل مالیت 20 ارب 66 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 674 روپے تھی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی آئل اینڈ گیس اور آٹو سیکٹر کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ ہے جبکہ فارماسیوٹیکل اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں آج بھی خریداری کا رجحان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدی مندی رہی تھی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔