کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں آج شام کو ہوگا۔
اجلاس کے دوران گیس میٹر کے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔
سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2 ہزار 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی ٹو یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ سمینٹ سیکٹر کے لیے قیمت 1500 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز ہے۔
برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹریر کا ٹیرف دوہزار پچاس روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے اضافہ، سی این جی کے لیے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی تجویز ہے۔
سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا ٹیرف چوالیس سو روپے کرنے، اور بجلی کارخانوں اور تندوروں کے لیے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔