ترکیہ کے صوبے بولو میں اسکائی ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی۔
ترکی کے اسکائی ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی، بے رحم شعلوں نے ہرچیز کو لپیٹ میں لے لیا۔ کچھ سیاحوں کو بچنے کا موقع ملا، کچھ جان کی بازی ہار گئے۔
ترک حکام کے مطابق واقعہ صوبے بولو کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ آگ 12 منزلہ ریزورٹ کے کچن سے شروع ہوئی جو دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔ لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی ۔ دو افراد جان سے چلے گئے، کئی جھلس زندگی ہار گئے۔
آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 234 افراد موجود تھے جن میں سے زیادہ تر محفوظ رہے۔ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔