چین کے خود مختار خطے منگولیا میں 168میٹرک ٹن سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
چین کی وزارت قدرتی وسائل کے ادارہ چائنا جیولوجیکل سروے (سی جی ایس)کے اعلان کے مطابق اندرون منگولیا صوبہ گنسو اور ہیلونگ جیانگ سے سونے کے نئے وسیع ذخائر کی دریافت ہوئی ہے ،جن میں صوبہ گنسو کے مائننگ ایریا اینبالی نارتھ سے 102.4 ٹن اور ہیڈامنگائو مائننگ ایریا سے 41.3 ٹن جبکہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے مائننگ ایریا بائوشنگ گائو سے 24.3 ٹن سونے کے ذخائر کی دریافت شامل ہے ۔
سی جی ایس کے مطابق 2021 سے اب تک 47 علاقوں کی نشاندہی کی اور 35 تجویز کردہ علاقوں میں معدنیات کی تلاش کی گئی ۔ ادارے کے مطابق سونے کی تلاش میں پیش رفت مقامی کاروباری اداروں کو ان کی مستقبل کی تلاش میں رہنمائی کرے گی، جس سے اہم علاقائی اقتصادی اور سماجی ترقی ہوگی۔