حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپہلا پیغام جاری کردیا،صدر نےٹروتھ سوشل پرچار افراد کو عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےپیغام میں کہا بائیڈن انتظامیہ کے مقررہ کردہ ایک ہزار سےزائد افراد برطرف ہونگے،کھیلوں اور صحت سےمتعلق صدارتی کونسل میں شامل جوز اینڈریس کو بھی برطرف کر دیا گیا
صدر ٹرمپ نےکہا نیشنل انفراسٹرکچر ایڈوائزری کونسل کےمارک ملی،ولسن سینٹر برائے سکالرز سے برائن ہُک ایکسپورٹ کونسل کی رکن کیشا لانس بوٹمز بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔