صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے فیصلے کرلیے گئے۔ مختلف ایگزیکٹیو آرڈرز پردستخط کردیئے۔
وفاقی بھرتیاں روکنے کے حکم نامے اور موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق پیرس معاہدے کی منسوخی شامل ہے۔ جو بائیڈن کی مصنوعی ذہانت پالیسی اور 2023 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا ایگزیکٹیو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔
کیپٹل ون ایرینا میں تقریب سے خطاب میں کہا پچھلی حکومتوں کے اسی سے زائد ایگزیکٹیوآرڈز منسوخ کریں گے۔ کپیٹل ہل حملے کے ملزمان سمیت دیگرملزمان کو معافی دیں گے۔
مہنگائی کو شکست دینے کےلیے ہر ممکن اقدامات پرزور دیا۔ بولے گزشتہ 4 سال میں مہنگائی بہت اوپر جاچکی ہے۔ بائیڈن دور میں آف شورڈرلنگ پرعائد پابندی کو بھی ختم کیا جائے گا۔