سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر سماعت 27 جنوری کو ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔
چھبیسویں ترمیم کیخلاف 18 سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ سماعت کرنے والے آئینی بینچ میں جسٹس عائشہ ملک کو بھی شامل کرلیا گیا۔
دوسری جانب کیس مقررنہ کرنے پرایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے جسٹس عائشہ ملک کو الگ کردیا گیا ہے ۔ رجسٹرار آفس سے جاری کازلسٹ کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس سماعت آج کرے گا۔