آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر اسٹیو اسمتھ کو میڈیکل چیک اپ کے بعد سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈ اسٹیو اسمتھ کا دائیں کہنی کی انجری کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد انہیں دورۂ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
کینگرو آل راؤنڈر دورۂ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ دبئی جائیں گے، جہاں وہ رواں ہفتے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر اسٹیو اسمتھ بگ بیش لیگ کے دوران میچ میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کئی کھلاڑی انجریز میں مبتلا ہیں، جنہیں ٹیم میں شمولیت سے قبل میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا۔