اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے نمائندے کو بھی طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کے دس جنوری دوہزارپچیس کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت تئیس جنوری تک ملتوی کر دی۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔






















