کراچی کے سائٹ ایریا ہارون آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق اور 3 بھائی زخمی ہوگئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سمیع اللہ اوراسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، شفیع اللہ، اور امیر عبداللہ شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق 4 سے 5 مسلح افراد گھر میں گھس آئے اوران کے بھائیوں کو نشانہ بنایا،انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے گھرسے کوئی چیز نہیں لوٹی۔
شفیع اللہ نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،ہم پانچوں بھائی سرکاری ملازم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھائیوں کے آپس کے جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔