دماغ خور جرثومہ نیگلیریا سے کراچی میں ایک اور شہری انتقال کرگیا۔ رواں برس پاکستان میں اب تک نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوچکی ہے۔
کراچی میں دماغ خور جرثومے نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، شہری کو بخار، سر درد، خون کی الٹیوں کے باعث نجی اسپتال میں لایا گیا تھا، ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے نیگلیریا کی تشخیص کی تھی، مرنے والا شخص نارتھ کراچی سیکٹر 11 کا رہائشی تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس پاکستان میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوچکی ہے، کراچی میں 5، کوئٹہ، حیدرآباد، میرپورخاص میں ایک ایک شہری انتقال کر گیا۔