لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کی گیا، کیمائی مادوں کی شرح عالمی گائیڈ لائنز سے 60 زیادہ زیادہ رہی۔
بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضاء میں کیمیائی مادوں کی شرح عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 60 گنا زائد ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1019 ریکارڈ کیا گیا جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 981، جلو اور اطراف میں 830 ریکارڈ کی گیا، کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 828 رہا۔
بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں اے کیو آئی 694، ڈیفنس فیز 5 میں 659، کوٹ لکھپت میں 657، گلبرگ 639، عسکری ٹین 629 ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔