وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ اگر ہم اپنے ملک کی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو سیکھنے کی ضرورت ہے، ایسی پچ پر ٹارگٹ سیٹ نہیں کرسکتے، کوشش کریں گے کہ پچ کی صورتحال کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔
وائٹ بال کیپٹن محمد رضوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی، اللہ نے ہماری مدد کی اور پارٹنر شپ بنی، دھند نہ ہوتی تو یہ میچ تین دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، کچھ پلئیرز ایسے ہیں جنہیں ہمیشہ مس کرتے ہیں،
محمد رضوان کا کہناتھا کہ کچھ پلئیرز کو بقیہ کرکٹ کی تیاری کے لئے رکھا گیا ہے، ساوتھ افریقہ میں فاسٹ باولرز نے ہمیں مشکل میں ڈالا، ایسی کرکٹ ہم نے پہلے نہیں کھیلی مگر یہی کرکٹ بہتر ہے، اگر ہم اپنے ملک کی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو سیکھنے کی ضرورت ہے، ایسی پچ پر ٹارگٹ سیٹ نہیں کرسکتے، کوشش کریں گے کہ پچ کی صورتحال کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔