ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح مزید کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی، مہنگائی بڑھنے کی شرح مزید کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی، مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر اعشاریہ 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی،10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 3 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی 13 روپے 14 پیسے من مہنگی، پیٹرولیم مصنوعات،چینی،دالیں ،گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے 75 پیسے سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 9 روپے 97 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 9 روپے 87 پیسے سستی ہوئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 13 روپے 44 پیسے سستے ہوئے، ایل پی جی،دال ماش،لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل۔ چاول،ڈبل روٹی،تازہ دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔