خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔
حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔
فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی، آئی ٹی برآمدات کاآئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان کا عندیہ ، مجموعی تجارتی کارکردگی میں بہتری کا سبب ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات ملک کی معاشی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔