ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 30ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.45 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.72 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.72 ارب ڈالر ہوگئے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 3 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ زرمبادلہ کےملکی ذخائر 2.17 ماہ کے درآمدی کور کے لئے کافی ہے۔