وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی خیبر میں 14 دسمبر سے اب تک مختلف آپریشنز میں 22خوارج ہلاک جبکہ 18زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں قیام امن اور خوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 27 دہشتگرد مارے گئے تھی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔