وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کاوفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سماجی اثرات کی مالی اعانت کمیٹی نے مالیاتی شمولیت کےفروغ کاجائزہ لیا۔
وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں، ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مجوزہ فریم ورک کو جلد ازجلد حتمی شکل دیں، پائیدار ترقی، موسمیاتی مزاحمت اورغربت کےخاتمےکے اہداف حاصل ہوں گے۔
اجلاس کے بعد محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تیزی سےبڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی جیسے بحرانوں سے بھی نمٹنا ہوگا، پسماندہ طبقات کی بہتری کیلئےجدید مالیاتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہےاجلاس کو بی آئی ایس پی کےتحت جاری پروگرامز میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ہے۔