کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 27 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 67 پیسے ہے۔