وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالر شپ پروگرام لانچ کر دیاہے جبکہ سیالکوٹ کی یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار سکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیئے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملی نغمہ، نعت اور تلاوت کرنیوالے طلبہ کو شاباش دی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کلام اقبال پیش کرنیوالے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرہونہارطلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کی طالبات علینہ اور نایاب فاطمہ کے تعلیمی داستان سنانے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ، علینہ سعید نے وزیراعلی مریم نوازکو طلبہ کا محسن قرار دیا۔ نایاب فاطمہ نے کینسرکی مریضہ اپنی والدہ کے بارے بتایا۔
وزیر اعلی نے بچی کو گلے لگایا پیار کیا اور والدہ کے علاج کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا، کمسن بچے نے سٹیج پر وزیراعلی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی کو روک کر طالبات کو پاس بلالیا ۔ فرداً فرداً خود جاکر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔
فائن آرٹس کے طلبا نے وزیرِاعلی مریم نواز کو پورٹریٹ پیش کیا۔ طالبات نےوزیراعلی مریم نواز کوصنف آہن قرار دیتے ہوئے تصویر پیش کی۔
گوجرانولہ ڈویژن کے 1947 طلبہ کو 8 کروڑ 98 لاکھ کے سکالرز شپ ملیں گے ۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے 1276 طلبہ کو 5کروڑ 85 لاکھ کے سکالرشپ ملیں گے۔ کالجز 481 طلبہ کو ایک کروڑ 32 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے ۔ معیاری نجی اداروں کے112 طلبہ اور میڈیکل کالج کے78 طلبہ کو سکالرشپ ملیں گے۔