سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کردی گئی۔
یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کےمطابق"منی پور،ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول اورمانیٹر کرنے کےلیےپروٹیکٹڈ ایریا ریجیم پی اے آر دوبارہ نافذ کر دی گئی۔
یونین وزارت داخلہ نے کہا پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کےداخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم ہیں،غیرملکی سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں فارنر رجسٹریشن آفیسرایف آر او کے پاس رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔
غیرقانونی تارکین وطن کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پراستعمال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے عوام کی توجہ سکیورٹی کے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی ہے،ان ریاستوں میں سکیورٹی کے بگڑتے حالات کے پیش نظر بھارتی حکومت نے یہ اقدامات کیے ہیں،بھارتی حکومت ان ریاستوں میں بگڑتے حالات کو چھپانا چاہتی ہے۔
2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی