پندرہ جنوری کو یوم افواج ہند منایا جاتا ہے تاہم بھارتی افواج ناکامیوں کی طویل داستان بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ’’آپریشن آل آؤٹ‘‘ ایک بڑی ناکامی ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ’’پبلک ریلیشنز‘‘ مہم ناکام، عالمی سطح پر فوج کی شہرت داغدار ہوئی ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جس پر مقامی شہریوں کا شدید احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکاروں میں نفسیاتی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، جس کا ثبوت بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات اور ذہنی مسائل ہیں، بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، 2022ء میں 40 سے زائد فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے اور بدعنوانی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، بھارت کے ہائپر سونک میزائل پروگرام کو بھی متعدد چیلنجز کاسامنا ہے۔