دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کیخلاف کیس دائر کرلیا گیا۔
ٹویٹر کی خریداری کے 2 برس بعد بھی مالی معاملات ایلون مسک کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں، امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایلون مسک کیخلاف کیس دائر کردیا۔
ایس ای سی کے مطابق 5 فیصد سے زائد شیئرز خریدنے پر 10 دن کے اندر شیئرز ظاہر کرنا ہوتا ہے، ایلون مسک نے 9.2 فیصد شیئرز 11 دن تک ظاہر نہیں کئے، اس دوران شیئرز کی مالیت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔
ایس ای سی کا کہنا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اس عرصے میں کمایا گیا سارا منافع واپس کرے۔
اکتوبر 2022ء میں ایلون مسک نے پورا ٹویٹر خرید کر اس کا نام ایکس رکھ دیا تھا۔