ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 278.70 روپے پر آگیا۔ منگل کو روپیہ 278.72 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی زبردست تیزی بدھ کو اس وقت سست پڑگئی جب تاجروں نے دن کے آخر میں جاری ہونے والی امریکی صارف افراط زر کی رپورٹ کے پیش نظر احتیاط برتی جس کی وجہ سے وہ نئی پوزیشنز لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے۔
گرین بیک ابتدائی ایشیائی سیشن میں استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو رات بھر کی کمی کے بعد اس ہفتے کے آغاز پر دو سال سے زائد کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
اس کی کمی جزوی طور پر امریکی پروڈیوسر قیمتوں کے معتدل اعدادوشمار کی وجہ سے ہوئی جس کے باعث ٹریژری یلڈز اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو دو سال سے زیادہ کی کم ترین سطح سے خاصی دور تھا اور آخری بار 1.0301 ڈالر میں خریدا گیا۔